طرۂ کاکل

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ماتھے پر پڑی ہوئی لٹیں یا زلفیں۔  پکارے طرہ کاکل کو دیکھ کر عالم لگی ہے مصرع قامت پہ بے مثال گرہ      ( ١٩٠٠ء، دیوان حبیب، ١٧ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طرہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کاکل' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٠ء کو "دیوان حبیب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر